سیاسی طور پر نامساعد ملکی حالات میں یہ خبر بلا شبہ ٹھنڈی ہوا کے جھونکے سے کم نہیں کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمشنر نے انتخابی گروپوں کی تشکیل،پینلز کی رجسٹریشن کے شیڈول اور انتخابی گروپوں کی فہرست سازی کیلئے عہدیداروں کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تاہم حلقہ بندیوں کا عمل پرانی مردم شماری کے تحت کیا گیاہے۔شیڈول کے مطابق رجسٹریشن فارم 5 جون کو مجاز حکام سے وصول کرکے 6 جون سے 12 جون تک الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جاسکتے ہیں، پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کے سیکشن 47 (5) کے تحت صرف سیاسی جماعتیں یا الیکٹورل پینلز/گروپ ہی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں،کوئی بھی امیدوار آزادانہ حیثیت میں انتخاب نہیں لڑ سکتا۔ یہ نظام صوبے میں پہلی بار متعارف کرایا گیا ہے۔دنیا کے جن ممالک کی ترقی کی ہم مثالیں دیتے ہیں ان کے بام عروج پر پہنچنے میں اسی بلدیاتی جمہوریت کابنیادی کردار ہے جو رائج تو ہمارے ہاں بھی ہے لیکن اس کی روح کے مطابق اس پر عمل کا فقدان ہے۔بلدیاتی نظام دراصل کسی بھی جمہوری حکومت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے کہ یہی جمہوریت کی بنیاد ہے لیکن افسوس کہ ہمارے ہاںیہ نظام اس لیے پروان نہ چڑھ سکا کہ اس سے صوبائی اور مرکزی حکومت کے اختیار ات تقسیم ہوتے ہیں حالانکہ بہترین حکومت تبھی ممکن ہے جب اختیارات کو عوامی سطح تک منتقل کیا جائے۔یہ بلدیاتی نظام حکومت ہی ہے جس سے لوگوں کے بنیادی مسائل انکی دہلیز ہی پر حل ہوجاتے ہیں کہ مقامی قیادت ہر ایک کی دسترس میں ہوتی ہے۔یہ نظام درحقیقت سیاست کی نرسری ہے جس سے تربیت پاکر عوامی قیادت ابھرتی ہے ۔ بلاشبہ مقامی حکومتوں کے اس نظام کا تسلسل ہماری قومی ترقی اور جمہوری استحکام کے لیے شرط لازم ہے۔
اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998
مزید خبریں
-
بیمار معاشرے پہ اپنےاللہ کا فضل ہے، کرم ہے گو اب بھی خراب ہے طبیعت پہلے کے مقابلے میں کم ہے
-
کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے، ایک زمانے میں یہ پاکستان کا دارالحکومت ہوا کرتا تھا، جب تک...
-
جی یہاں ،گھوڑے بولتے ہیں اگر آپ سمجھتے ہیں کہ گھوڑے صرف دوڑ سکتے ہیں اور دوڑنے کےعلاوہ دوسرا کوئی کام...
-
آج سے 41برس قبل دلی کی تہاڑ جیل میں جس مرد حر کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا گیا تھا اسکا نعرہ ’’یہ وطن ہمارا...
-
کچھ عرصہ قبل سامنے آنیوالی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی عدلیہ 142 ممالک میں 130 ویں اور خطے کے چھے...
-
کہنے کو تو پاکستان ایک زرعی ملک ہے،لیکن یہاں کا کسان مظلوم ترین طبقہ ہے، یہاں پر صنعت کاروں، تاجروں، شوگر مل...
-
ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے سیاسی اور معاشی استحکام نہایت ضروری ہے بلکہ یوں سمجھنا چاہئے کہ سیاسی اور...
-
قارئین کرام! غور تو فرمائیں کہ آپ پاکستانی قومی امور میں دلچسپی کے حامل ہونے کے حوالے سے یقیناً ہماری...