اسلام آباد(جنگ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے9مئی کے واقعات پر ایک بار پھر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو حساس اداروں پر حملہ کر سکتا ہے وہ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے،یہ شخص 9 مئی کے واقعات میں اپنے قصور وار ہونے سے توجہ ہٹانے کیلئے گمراہ کن الزامات لگا رہا ہے۔اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی 9 مئی کے واقعات میں اپنے قصور وار ہونے سے توجہ ہٹانے کے لیے گمراہ کن الزامات لگا رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کو بدنام کرنےکی تازہ چال پر کوئی غلطی نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی نئی حرکات پر مجھے کوئی حیرانی نہیں ہے، جو شخص ریاستی اداروں کے خلاف گندی زبان استعمال کر سکتا ہے اور حساس اداروں پر حملہ کر سکتا ہے وہ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کو بدنام کرنےکی کوششوں کے پیچھےعمران خان کی بدنیتی چھپی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جو لوگوں کو تشدد پر اکسا سکتا ہے، ریاستی علامتوں، فوجی تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے اور شہدا کی یادگاروں کو گرا سکتا ہے وہ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، ایسا شخص صرف نفرت، تقسیم اور جھوٹ پھیلاتا ہے۔
سوات شدید برفباری کے پیش نظروادی کاغان کے سیاحتی مقام ناران اور اس سے آگے سڑک کو بند کردیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر...
اسلا م آباد سفری پابندیوں کے باعث پی آئی اے اور ایوی ایشن کو تقریبا 450 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا...
اسلام آباد سردی میں مزید اضافےکےساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ کردیا گیا،فی کلو قیمت254 روپے30...
پشاورجنوبی وزیرستان لوئر میں تین روز کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل شکئی کے علاقہ...
راولپنڈی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مشعال یوسفزئی کو معاون خصوصی کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ان کو...
پشاور ضلع کرم میں کشیدگی کے باعث پارا چنار میں پھنسے جوڈیشل افسران اور عملہ کو دس دن گزرنے کے بعد بھی ریسکیو...
اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرانے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار 139 کارکنوں...
اسلام آباد ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وفاقی...