نیب کی اعلیٰ سطح کی ٹیم تحقیقات کیلئے سوات پہنچ گئی

02 جون ، 2023

سوات(نمائندہ جنگ)قومی احتساب بیورو (نیب) کی اعلیٰ سطح کی ٹیم تحقیقات کے لئے سوات پہنچ گئی۔ نیب کی جانب سے پہلے ہی سابق وزیر اعلیٰ محمودخان اور سابق وفاقی وزیر مرادسعید سمیت دیگر ساقب وزراء اور ممبران اسمبلی کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کے اعلیٰ افیسر کی سربراہی میں ٹیم سوات پہنچ گئی ہے اور ٹیم کی یہاں پر چند روز تک موجود رہنے کا امکان ہے، اس دوران ٹیم کے ارکان سابق وزیراعلیٰ محمود خان،سابق وفاقی وزیر مرادسعید سمیت سابق وفاقی وزراء اور ممبران اسمبلی کے خلاف پہلے ہی مختلف محکموں کو نیب کی جانب سے ریکارڈ طلبی کے لئے مراسلات ارسال کردئے گئے تھے۔ذرائع کاکہناہے کہ نیب کی ٹیم سوات میں چند روز تک موجود رہے گی اوراس دوران مکمل تحقیقات کی جائیں گی اس دوران گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔