کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامدمیرسے گفتگوکرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو مودی سے زیادہ خطرناک قرار دیدیا، خواجہ آصف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو پاکستان کا اندرونی دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگ اب بھی انہيں پہچان نہيں رہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے اب ہمیں سیاست پر ڈکٹیشن دینا شروع کردی ہے، شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی چھوڑیں گے یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا،میری ذاتی رائے میں الیکشن کے بعد بھی قومی حکومت بننی چاہیے، جہانگیرترین کےپاس جولوگ جارہے ہیں وہی انھیں پی ٹی آئی میں لیکرگئےتھے،آرمی چیف کے فیصلے کے بعدسویلین عدالتوں میں بھی اپیل کاحق ہوگا،9مئی کو فوجی تنصیبات پرحملہ ہوا جو دشمن کبھی نہیں کرسکا تھا، بجٹ سےپہلے پٹرول مزید سستا ہونے کی امید ہے،آئی ایم ایف کو ٹارگٹڈ سبسڈی پرکوئی مسئلہ نہیں ، فوجی تنصیبات پر حملے کے مقدمات ملٹری ایکٹ کے تحت ہی چلیں گے، صرف بیرونی خطرہ ہی نہیں ،اندرونی دشمن ہماری سلامتی کیلئےخطرہ ہے،فوجی عدالتوں کے فیصلے کے خلاف اپیل پرآرمی چیف فیصلہ کریں گے،بنیادی طور پرعوام کو روزمرہ جو مسائل درپیش ہوتے ہیں میرا خیال ہے سیاسی ورکر کو آپ اس بات کا آپ لوگوں سے زیادہ اس بات پتہ ہوتا ہے ۔آپ پروگرام کرتے ہیں بڑے بڑے آپ کے رتبے ہیں صحافت میں ایک مقام ہے ۔لیکن ہم لوگ سیشن نہ ہو تو اپنے حلقوں میں بیٹھے ہوتے ہیں وہاں پر دوست وغیرہ آتے ہیں سپورٹرز آتے ہیں مہربان آتے ہیں تو عوام سے تعلق سے آپ کو تجربہ ملتا ہے ۔صرف ن لیگ کا نہیں جو بھی سیاسی ورکر ہے یا جو بھی سیاست میں ہے خصوصاً پارلیمانی سیاست میں ان کا عوام کے ساتھ ایک رابطہ رہتا ہے عوام کے ساتھ ربطے کے بغیر وہ سیاسی طور پر زندہ ہی نہیں رہ سکتے۔تو وزیراعظم نے یہ سوچا ہوگا کہ اس کا تھوڑا بہت تجربہ ہے اور یہ بولتا بھی رہتا ہے ۔ ٹی وی کے اوپر ، میرا خیال ہے کہ بنیادی طور پر بجٹ تجاویز تیار ہوگئی ہیں ان کو ایک فائنل شکل ہم نے دے کر پریزنٹیشن دینی ہے۔ سب سے بڑی سفارش اس میں یہ ہیں کہ ہمارے جو سبسڈی ہے جو ہم مختلف چیزوں پر دیتے ہیں ۔ جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز میں ایک مثال دیتا ہوں ہم بجلی اور پیٹرولیم بھی سبسڈائز کرتے ہیں ۔ ہمارے تیل کے جو نرخ ہیں مارکیٹ میں جو ابھی کم بھی ہوئے ہیں ہمارے سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں 20 سے25 فیصد کم ہیں۔مختلف چیزوں کے اوپر پاور میں، پٹرولیم میں،زراعت پر، یوٹیلیٹی اسٹورز پر ان سب پر پہلے ہی سبسڈی حکومت دیتی ہے ۔لیکن ایک تاثر ہے جو میں سمجھتا ہوں کہ درست تاثر ہے سبسڈی راستے میں لٹ جاتی ہیں ۔غریب آدمی کے پا س سبسڈی کا100 فیصد نہیں پہنچتا ہے ۔اس میں تجاویز ہم نے دی ہیں کہ اس سبسڈیز کو ٹارگٹڈ سبسڈیز کی جائے تاکہ براہ راست غریب آدمی کی جیب میں جائے جو مہنگائی کی وجہ سے چیزیں نہیں افورڈ کر پارہا۔اس میں ہماری ایک تجویز ہے کہ ہمارے پاس تقریباً پورے پاکستان کا ڈیٹا دستیاب ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ۔ ہم نے تجویز دی ہے کہ لوگوں کو کیش فراہم کیا جائے میں مثال دیتا ہوں یوٹیلیٹی اسٹورز دو صوبوں میں نہ ہونے کے برابر ہیں ۔اسی طرح اور دو تین اس قسم کی چیزیں ہیں جو دو یا تین فیصد ہماری آبادی پر اثر کرتی ہیں۔ایک تو یہ کہ ڈسٹری بیوشن ہوگی آبادی ساری کورہوگی ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے۔دوسرا یہ ہے کہ ان کو چوائس ہوگی ان کو اگر گندم کی ضرور ت ہے وہ گندم خرید لیں گے ان کو چینی کی ضرورت ہے چینی خرید لیں گے۔ ان کو بجلی کا بل دینا ہے وہ بجلی کا بل دے لیں گے وہ اگر بچے کی فیس دینا چاہتے ہیں یا علاج کرانا چاہتے ہیں چوائس ان کے پاس ہوگی۔سیکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں ارب کے حساب سے پیسہ directlyیاindirectly سبسڈی شامل ہوتی ہے ہمارے بجٹ کے اندر۔ بجٹ جون کے مہینے میں آجائے گامیرا خیال ہے کہ24 کو بجٹ پاس ہوگا۔ امید ہے کہ بجٹ سے پہلے اور پٹرول سستا ہوگا،کوئی اتنی لمبی چوڑی رقم ہمیں آئی ایم ایف سے نہیں ملنی لیکن ان کے پروگرام کے ساتھ وابستہ رہنا چاہتے ہیں اس وقت دانشمندی کا تو یہی تقاضہ ہے۔کیا وہ ہماری جو خود مختاری ہے اس پر تجاوز کرنا شروع کردیں گے یہ مانیٹری فنڈ کی جگہ کوئی اور فنڈنام دے لیں ان کو وہ رول ادا کرنا شروع کردیں گے ۔ آپ پہلے سعودی عربیہ سے پیسے لیں یو اے ای سے پیسے لیں چین سے پیسے لیں آپ پہلے یہ کریں ۔ ہمارے ہاں جو سیاست ہے اس پر بھی انہوں سے متعلق بھی ڈکٹیشن انہوں نے دینا شروع کردی ہے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مودی تو ایک ایسا دشمن ہے جو سامنے ہمیں نظر آرہا ہے75 سال سے ہم اس کے ساتھ نمٹ رہے ہیں۔ہمیں اس سے خوف تو نہیں ہے ہم نے جنگیں لڑی ہیں جنگوں میں ہمارے شہداجو ہیں 9 مئی کو ان کے ساتھ جوپی ٹی آئی کے مظاہرین نے کیا۔ عمران خان نے جو ان کو تربیت دی ہوئی ہے جس طرح ان سائڈ کیا ہوا ہے یا ہمارے اداروں پر حملہ۔ہماری یادگاروں پر دشمن نے کبھی اس طرح حملہ نہیں کیانہ اس کو حملہ کرنے دیا ہے ہماری افواج نے ۔ہماری جو ڈیفنس فورسز ہیں چاہے وہ بری ہیں بحری ہیں یا ہوائی ہیں انہوں جس طرح ناقابل تسخیر ڈیفنس ماضی میں کیا ہے ملک کا۔ دو تین سال پرانی بات ہے ابھی نندن آیا تھااس کو واپس کیادہشت گردی کے خلاف جو فتح تھی وہ ہماری افواج کی فتح تھی میں تازہ ترین مثالیں دے رہا ہوں۔اس صورتحال میں جب ہماری دفاعی فورسز جو ہیں وہ اپنا کردار ادا کررہی ہیں ان کو جس طرح9 مئی کے دن ٹارگٹ کیا گیاہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ خطرہ اب بیرونی نہیں ہے وہ تو شناخت شدہ خطرہ ہے یہ اندر سے جو ہمارے دشمن پیدا ہوگئے ہیں ۔جو ہماری وحدت کو ہماری سیکورٹی کوthreat کررہے ہیں9 مئی کا دن اس بات کی شہادت ہے یہ بغاوت تھی اور ناکام ہوئی ہے۔تاریخ میں جب بغاوت ناکام ہوتی ہے تو پھر کیا ہوتا ہے آپ مجھے بتا دیں۔ آپ پیچھے نہ جائیں آپ9 مئی سے شروع ہوجائیں آج20 دن ہوئے ہیں ہر روز ان کا بیان تبدیل ہوتا ہے ۔ پہلے انہوں نے کہا کہ یہ ایجنسیاں تھیں مجھے تو پتہ نہیں تھامیں تو جیل میں تھا۔ جو تین چار راتیں انہوں نے جیل میں گزاری ہیں ٹیلی فون ان کے پاس ان کے رابطے بھی تھے۔رابطے جو ہیں وہ اعظم کے ساتھ بھی تھے جمشید چیمہ کی محترمہ بیگم جو ہیں ان کو جو انہوں نے ہدایات دی ہیں اور لوگوں کے ساتھ بھی تھیں۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ آپ تو ایک امکان کی بات کررہے ہیں لیکن میری یہ خواہش کہ یہ جو اس وقت12,13 پارٹیوں کی حکومت ہے ۔ الیکشن کے بعد اللہ تعالیٰ ان پر مہربانی کرے ان کو قومی اتحاد کی حکومت بنانی چاہئے تاکہ آئندہ پانچ سال جو ہیں ۔آپ کو پاکستان کی تاریخ میں اس طرح کا اتحاد کہیں نہیں ملے گاجس میں بلوچستان کی چھوٹی سے چھوٹی پارٹی نیشنل پارٹیاں بھی شامل ہیں سارے ملک میں جو پارٹی ہیں وہ بھی شامل ہیں ۔ میرا خیال ہے سیاستدانوں کو اس وقت حالات کی نزاکت اور ملک کے مفادات کا خیال کرتے ہوئے اپنے مفادات یا اپنے سیاسی مقاصد کو پیچھے رکھ کے ملک کودلدل سے نکلناچاہئے یہی ایک حل ہے۔عمران خان کے جو بیرونی تعلقات ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، پچھلے تیس سال سے اس کے اوپر قیاس آرائی ہورہی ہے کہ یہ کس کے ایجنٹ ہیں، کس کے کہنے پر یہاں کررہے ہیں، پھر انہوں نے صیہونی لابی کیلئے کیا کیا کام کیے۔
کراچیغزہ کی جنگ بندی پر بات چیت کی مرکز ی شخصیت نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنوری میں...
کراچیخالصتان تنظیم کے حامی بیرون ملک بیٹھے ہیپی پسیا نیلی نےبھارتی شہر امرتسرمیں واقع مجیٹھا تھانہ میں...
بیجنگ چین کے ہیکرز نے بڑی تعداد میں امریکی شہریوں کا میٹا ڈیٹا چوری کرلیا۔ اعلیٰ امریکی عہدیدار نے دعوی کیا...
سری نگر وزیر اعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں بھارت مکمل طور پر ایک فسطائی ریاست کی شکل اختیار کر چکا ہے جہاں...
نیو یارک انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جاری فلسطینیوں کے...
ڈھاکا بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کیلئے سکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم کر دی، بھارت نواز بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم...
کراچیبنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اگست میں اقتدار چھوڑ کر بھارت فرار ہونے کے بعد پہلی بار نیویارک...
لندن وزارت دفاع کے ایک وزیر الیسٹر کارنز نے متنبہ کیا ہے کہ یوکرین جیسی6 سے 12ماہ کی مکمل جنگ میں برطانوی فوج...