نیوزی لینڈکی فضا ئی کمپنی پروازوں سے قبل مسافروں کا وزن کریگی

02 جون ، 2023

ویلنگٹن(این این آئی ) نیوزی لینڈ کی بین الاقوامی فضا ئی کمپنی بین الاقوامی پروازوں میں سوار ہونے سے کچھ مسافروں کا وزن کرے گی تاکہ ان مسافروں کے اوسط وزن کا تعین کیا جاسکے۔ رپورٹس کے مطابق فضائی کمپنی جون میں ایک سروے کے حصے کے طور پر رضاکارانہ مسافروں کا وزن کرے گی۔نیوزی لینڈ کی بین الاقوامی فضائی کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ سروے طیارے کے محفوظ اور موئثر فضائی آپریشن کے لیے ضروری ہے اور یہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ضرورت ہے۔ایئرلائن کو توقع ہے کہ 10 ہزار مسافروں کا وزن کیا جائے گا اور اس نے مسافروں کو یقین دلایا ہے کہ ان کے وزن کے اعداد و شمار کوخفیہ رکھا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی قومی ایئرلائن نے اس سے قبل2021میں اپنے اندرون ملک روٹس پر مسافروں کا وزن کیا تھا۔نیوزی لینڈ کی وزارتِ صحت کے مطابق 2020-21 میں15سال سے زیادہ عمر کے ہر تین میں سے ایک بالغ شخص کو موٹاپے کاشکار قراردیا گیا تھا اور موٹاپے کا شکار افراد کی شرح 34.3 فی صد تھی۔