سوڈان اندرونی خانہ جنگی کے باعث 16 لاکھ افراد کی نقل مکانی

02 جون ، 2023

خرطوم(آئی این پی)سوڈان میں فوج اور ریپیڈ فورس کے درمیان پندرہ اپریل سے شرو ع ہونے والی جھڑپوں کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 1.6ملین ہو چکی ہے اقوام متحدہ کی تنظیم برائے عالمی پناہ گزین کی رپورٹ کے مطابق حالیہ چھ ہفتوں کے دوران جھڑپوں اوربد امنی کے باعث 1.2ملین افراد نے اندرون ملک جبکہ چار لاکھ پچیس ہزار بیرون ملک نقل مکانی کر چکے ہیں، سب سے زیادہ سوڈانیو ں نے مصر،چاڈ او رجنوبی سوڈان میں پناہ لی ہے ،ملک میں جھڑپوں کی وجہ سے انسانی امداد کی قلت ہے جس پر سوڈان کو خوراک،خیمے اور دیگر طبی سامان کی ضرورت ہے،طرفین کے درمیان متعدد بار جنگ بندی کے باوجود مختلف علاقوں میں تاحال جھڑپیں جاری ہیں۔