سعودی ولی عہد کی طیب ایردوان کو دوبارہ منصب سنبھالنے پرمبارکباد

02 جون ، 2023

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کو الیکشن میں دوبارہ کامیابی اورمنصب صدارت سنھبالنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترک صدر طیب ایردوآن سے ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں 28 مئی کے صدارتی انتخابات میں دوبارہ صدر منتخب ہونے پرمبارک باد پیش کی۔