نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے 2015میں ایران کے بڑی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ جوہری معاہدے کے تحت بعض تنصیبات میں نگرانی کے کچھ آلات دوبارہ نصب کردئیے، جنہیں ایران نے گذشتہ سال ہٹانے کا حکم دیا تھا اور مارچ میں ان آلات کی تنصیب سے اتفاق کیا تھا ۔ایک سینئرسفارت کار نے بتایا کہ نطنز اور فردو میں یورینیم کوخالص 60 فی صد تک افزودہ کرنے والے سینٹری فیوجز کی لائنوں پر نگرانی کے آلات نصب کیے گئے ہیں ان سے یورینیم افزودگی کی حقیقی وقت میں نگرانی ہوسکے گی۔رکن ممالک کو بھیجی جانے والی دو خفیہ سہ ماہی رپورٹوں میں سے ایک کے مطابق ایران کے پاس 60 فی صد تک افزودہ یورینیم کے ذخیرے میں مسلسل اضافہ رہا ہے اوراب اس کے پاس دستیاب افزودہ یورینیم قریبا دو جوہری بموں کے لیے کافی ہے اور ایران فردو تنصیب میں یورینیم افزودگی کے پروگرام کو مسلسل آگے بڑھا رہا ہے ا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے پاس اب 114.1 کلوگرام یورینیم ہے جو 60 فی صد تک افزودہ ہے۔