شام نے 12سال کے بعد عرب لیگ میں مستقل مندوب مقرر کر دیا

02 جون ، 2023

دمشق(این این آئی)ایک دہائی سے زائد عرصے کی غیر موجودگی کے بعد، شام نے عرب لیگ میں اپنا مندوب اور مصر کے لیے اپنے سفارتی مشن کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔شامی میڈیا کے مطابق، سفیر حسام الدین آلا کو عرب لیگ میں شام کا مستقل نمائندہ اور قاہرہ میں سفارتی مشن کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ان کی تقرری عرب لیگ کے اجلاسوں میں شامی وفود کی شرکت اور شام کے صدر بشار الاسد کی سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے حالیہ عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد عمل میں آئی ،12 سال پہلے بشار الاسد کی جانب سے مخالفین پر تشدد اور خانہ جنگی کے آغاز پر شام کی عرب لیگ میں رکنیت معطل کردی گئی تھی ہے۔نئے سفیر آلا آٹھ سال تک جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور بین الاقوامی اداروں میں شام کے مستقل نمائندے کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔