مستونگ قومی شاہراہ پر مسافر ویگن اور بس میں تصادم ،5 افراد جاں بحق،10 زخمی

02 جون ، 2023

مستونگ (نامہ نگار) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ مستونگ کی حدود میں مسافر ویگن اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور دس مسافرزخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ جنگل کراس کے قریب جمعرات کی صبح دس بجے کوئٹہ سے خضدار جانے والی مسافر ویگن اور مستونگ سے کوئٹہ جانے والی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 5افراد جاں بحق اور10مسافر زخمی ہوگئےلاشوں اورزخمیوں کو فوری طورپر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں طبی امداد دینے کے بعدزخمیوں کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیاگیا حادثے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جاں بحق افراد میں احسان اللہ مزمل احمد محمد ولد گلان غلام حیدر بی بی عمیرا زوجہ محمد عارف زخمیوں میں عبدالواحد ظفراللہ جعفر حاجی محمد حنیف محمد اعظم محمد یونس علی داد رضوان روشن علی ودیگر شامل ہیں جاں بحق افراد میں مستونگ لیویز کااہلکار بھی شامل ہے۔