اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی نے بیٹے کو ہاشمی تلوارشادی کا تحفہ دیا

02 جون ، 2023

کراچی(نیوز ڈیسک)اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی نےشادی کی تقریب کے دوران اپنے بیٹےولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ کو ہاشمی خاندان کی تلوار کا تحفہ دیا۔ اردن کے میڈیا کے مطابق شاہ عبداللہ الثانی نے شہزادہ حسین کی شادی کے حوالے سے شاندار استقبالیہ دیا جس میں دولہا اور دلہن کے خاندانوں ، سیاستدانوں ، اعلی عہدیداروں، قبائل کے سرداروں اور ریاست کے عمائدین نے شرکت کی۔مہمانوں کی تعداد تقریبا4 ہزار تھی۔شاہ عبداللہ الثانی نے تقریب سے خطاب میں ولی عہد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمہیں انصاف اور وطن عزیز کے دفاع کی علامت ہاشمی تلوار کا تحفہ دے رہا ہوں۔