ہرنائی (نامہ نگار) ہرنائی کوئٹہ مین قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے کوئلے سے لوڈ ٹرکوں پر فائرنگ کرکے ٹائر برسٹ اور انجنوں کو بھی نقصان پہنچانے کے بعد ٹرک ڈرائیوروں سے نقدی، قیمتی موبائل فونز و دیگر اشیاء چھیننے کے بعد پہاڑوں میں فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر فورسز نے پہنچ کر پہاڑوں میں ملزمان کی تلاش کرنے کیلئے سرچ آپریشن شروع کیا ، واقعے کیخلاف قومی شاہراہ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند تھی جس کی وجہ سے شاہراہ کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جن سے مسافرو ں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ بی اے پی کی رہنماء لیلیٰ ترین کے فوکل پرسن ملک روح اللہ خان ترین نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ میں جو بھی ملوث ہوگا قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی ایک پرامن علاقہ ہے ضلع کا امن وامان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے، آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین و تحریک انصاف کے ضلعی صدر صدام ترین نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے امن وامان کے قیام میں مکمل طور پرناکام ہوچکے ہیں ، انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری، وزیر داخلہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر سبی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ،عوامی نیشنل پارٹی ضلع ہرنائی کے صدر ولی داد میانی نے کہا کہ بدامنی سیکورٹی اداروں کی ناکامی سمجھتے ہیں، سیکورٹی ادارے امن امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں جس کی عوامی نیشنل پارٹی مذ مت کرتی ہے ، ضلع ہرنائی کے عوام اور کاروباری افراد محفوظ نہیں ، اغوا براے تاوان بھتہ خوری روز کا معمول بن چکا ہے ، وفاقی و صوبائی حکومت واقعہ کا نوٹس لے ۔بلوچستان گڈزٹرک اونرز ایسوسی ایشن ضلع ہرنائی کے صدر شین گل خان ترین، محمود خان پوپلزئی،عبدالرحمنٰ پوپلزئی نے بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان سے ٹرانسپورٹروں، ڈرائیوروں کو تحفظ فراہم کرکے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزادی جائے ۔
ڈیرہ مراد جمالیجماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیر احمد ماندائی کی زیر صدارت جماعت اسلامی کا اعلیٰ سطحی...
قلعہ سیف اللہ رکن صوبائی اسمبلی مولانا نوراللہ نے گوال اسماعیل زئی کے علاقے میں دو افراد کے اغوا کے واقعے جس...
کوئٹہسیکرٹری توانائی محمد داؤد بازئی نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ صوبے کے زرعی ٹیوب...
پشاور گورنر خیبرپختونخواء فیصل کریم کنڈی نے کرک امبیری کلے ٹریفک حادثہ کا نوٹس لے لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا...
ڈیرہ مراد جمالی صوبائی وزیر ایری گیشن میر محمد صادق عمرانی‘ مشیر محنت وافرادی وقوت سردار بابا غلام رسول خان...
گوادرایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک افسر ڈاکٹر صابر علی بلوچ کی قیادت میں گروک...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے...
ملتان/ وہاڑی جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمٰن کل 13 جنوری سوموار کو مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں...