حکومت اوراپوزیشن کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں‘ جماعت اسلامی

02 جون ، 2023

کوئٹہ(پ ر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ ایک بار پھر پارٹیاں اورچہرے لوٹ مار کرنے کیلئے عوام پر مسلط ہورہے ہیں ملک اوربلوچستان کو باربار بحرانوں کے دلدل میں پھنسانے والے سازش کے تحت ہم پر مسلط ہونے کی تیاری کر رہے ہیں جماعت اسلامی قوم کےساتھ ملکران نااہل لٹیروں کو ناکام بنائے گی بلوچستان میں ترقی اخبارات ،دستاویزات اوراعلان میں کئی عشروں سے جاری ہےعملی طور پر میدان میں بلوچستان ریگستان بنا دیا گیا ہےحکومت اوراپوزیشن کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہے روزگار برائے فروخت ،ترقیاتی کاموں کے نام پر کرپشن وکمیشن کا بازار گرم ہےانہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اہل بلوچستا ن کے حقوق کے کیلئے ہر فورم پر آوازُٹھائے گی حقوق بلوچستان مہم قوم کے دلوں کی آوازاور مسائل کے حل کی راہ ہے جمہوری طریقے سے نااہل حکمرانوں مقتدر قوتوں سے حقوق چھین لیں گے۔ بلوچستان کی مجموعی صورتحال تشویش ناک ،اپوزیشن نہ ہونے کی وجہ سے حکومتی کارکردگی نہ ہونے کے برابرہے سب لٹیروں ملک وملت دشمنوں کو لوٹاہو ئی دولت سے بہت بڑاحصہ مل ر ہاہے اس لیے سب ٹھیک ہے کی رپورٹ جاری کی جاتی ہے ۔عوام نااہلوں ،لٹیروں سے مایوس ہیں بدانتظامی اور بدعنوانی عروج پر پوچھنے والا کوئی نہیں۔حکومتی رٹ کہیں نظرنہیں آرہی بدقسمتی سے وسائل سے چند خاندان ،چند لٹیرے مالا مال ہورہے ہیں جبکہ عوام نان شبینہ کے محتا ج ہیں ۔