تفریحی صنعت کو آن لائن چوری شدہ مواد کی وجہ سے نقصان کا سامنا

02 جون ، 2023

کانز (اے ایف پی) اینٹی پائریسی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم اور ٹی وی کی غیر قانونی نشریات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے، تاہم اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ غیرقانونی نشریات عروج پر ہے، گزشتہ سال غیر قانونی سائٹ پروزٹ کی تعداد 215 ارب تک پہنچ گئی۔برطانیہ میںقائم پائریسی مارکیٹ میں خلل ڈالنے والی اینٹی پائریسی ٹیکنالوجی کمپنی ایم یو ایس او کے اعداد و شمار 2021 اور 2022 کے درمیان 18 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں، جس میں 4لاکھ80ہزار فلموں اور ٹی وی شوز کا احاطہ کیا گیا ہے۔سی ای او اینڈی چیٹرلی نے کہا کہ غیر قانونی مواد حاصل کرنا آج بھی اتنا ہی آسان ہے جتنا کہ پہلے تھا۔لیکن تفریحی صنعت ہمت نہیں ہاری۔اس نے اعتراف کیا کہ گزشتہ کوششیں نتیجہ خیز نہیں تھیں۔ انفرادی طور پرچند فلمیں ڈاؤن لوڈ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کرنےسے وہ کارپوریٹ غنڈوں کی طرح دکھائی دیتے ہیں، جبکہ ویب سائٹس کو بلاک کرنے کے عدالتی احکامات اکثر وقت کا ضیاع ہوتے ہیں۔ان دنوں، وہ بڑی مچھلیوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں ، ہالی ووڈ کے اسٹوڈیوز کی نمائندہ موشن پکچر ایسوسی ایشن کے سٹین میک کوئے کے بقول لوگ پائریسی سائٹ سے لاکھوں ڈالر کما کر سپر کاریں خرید رہے ہیں۔یہ الائنس فار کریٹیویٹی اینڈ انٹرٹینمنٹ کا ایک اہم رکن ہے، جو 2017 میں عالمی سطح پر اینٹی پائریسی کوششوں کو مربوط کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔ یہ بڑے آپریٹرز کا سراغ لگانے اور پولیس کو الرٹ کرنے کا کام کرتا ہے۔صرف 2023 میں،اے سی ای نے اسپین، برازیل، جرمنی، ویت نام، مصر اور تیونس میں آپریٹرز کو بند کرنے میں مدد کی ہے، جن میں سے ہر ایک کے لاکھوں ماہانہ صارفین ہیں۔اے سی ای نے کہا کہ کا کہنا ہے کہ امریکا میں غیر قانونی سبسکرپشن سروسز کی تعداد 1,443 سے کم ہو کر 143 ہو گئی ہے۔تاہم آج بھی مفت تفریح تلاش کرنا آسان ہے۔