انگریزی نہ آنا کوئی مسئلہ نہیں ہسپانوی اپوزیشن رہنما

02 جون ، 2023

میڈرڈ (اے ایف پی) اسپین میں حزب اختلاف کے رہنما البرٹو نونز فیجو نے کہا ہے کہ وہ انگریزی زبان نہیں بول سکتے لیکن یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے کیوں کہ ہر وقت آپ کے ساتھ مترجم موجود ہوتے ہیں، انتخابی نتائج کے مطابق البرٹو نونز اگلے وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔ دائیں بازو کی پاپولر پارٹی (پی پی) نے اتوار کو ہونے والے مقامی اور ریاستی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے جس کے بعد البرٹو نے پہلی بار ایک مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگریزی ان کیلئے مسئلہ ہے، مجھے انگریزی سیکھنے کی ضرورت ہے۔ میں نے پہلے سے ہی ایک انگریزی کا استاد مقرر کردیا ہے تاکہ زبان سیکھ سکوں تاہم اب مجھے عام انتخابات کی تیاری کرنا ہے اس لئے انگریزی کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ عالمی اجلاسوں میں عام طور پر مترجم موجود ہوتے ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کو اپنا موقف پیش کرنا آتا ہو۔