یروشلم (اے پی پی) اسرائیل مختلف شعبوں میں کام کرنے والے فلسطینیوں کو نکال کر ان کی جگہ 40ہزار سےزیادہ بھارتیوں کوبھرتی کرے گا۔ یہ اقدام اسلام اور مسلمانو ں کے خلاف اسرائیل اور ہندو توا کے بڑھتے ہوئے گٹھ جوڑ کی واضح مثال ہے۔بھارتیوں کو زیادہ تر تعمیراتی اور نرسنگ کے شعبوںمیں نوکریاں دی جائیں گی۔تفصیل کے مطابق تقریبا42ہزار بھارتی ورکر مختلف مراحل میں اسرائیل پہنچیں گے۔ پہلے مرحلے میں 10ہزاربھارتی ورکراسرائیل پہنچیں گے ۔ اسرائیلی اور بھارتی حکام کے درمیان لیبر کے حتمی معاہدے پر کام جاری ہے۔اسرائیلی وزارت برائے آبادی اور امیگریشن کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہم جلد ہی ہنر مند بھارتی مزدوروں کے لیے ضروری میکانزم قائم کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔یہ پیش رفت اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کے گزشتہ ماہ مئی کے آغاز میں بھارت کے دورے کے موقع پر سامنے آئی ہے جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ تقریباً 42ہزار بھارتی غیر ملکی کارکنوں کو اسرائیل لانے کے لیے ایک عبوری معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل اپنے اپنے مقبوضہ علاقوں جموں وکشمیر اور فلسطین میں ایک جیسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور دونوں کا مقصد کشمیریوں اور فلسطینیوں کی معیشت پر کنٹرول جمانا ہے۔ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے امور سے متعلق لندن میں قائم ایک نیوز ویب سائٹ نے بھی اسرائیل بھارت پیشرفت پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی حکام مقبوضہ کشمیر پر اپنے کنٹرول کو مضبوط بنانے کیلئے اسرائیلی طرز کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔ویب سائٹ نے لکھا کہ بھارت کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی آبادی کو اکثریت میں بدلنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے ۔
ڈیرہ اللہ یار ایکسائز پولیس جعفرآباد کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناکرملزم...
کوئٹہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کیپٹن عبداللہ بن عارف نے جان محمد روڈ پر گیس سلنڈر سے تباہ شدہ گھر کا دورہ کیا اور زخمی...
ہرنائی شاہرگ پی،ایم، ڈی، سی چیک پوسٹ کے قریب کول مائن گودام ایسوسی ایشن شاہرگ کی جانب سے کول مائن روڈ کو ضلع...
کوئٹہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ژوب،...
ڈیرہ مراد جمالیجماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیر احمد ماندائی کی زیر صدارت جماعت اسلامی کا اعلیٰ سطحی...
قلعہ سیف اللہ رکن صوبائی اسمبلی مولانا نوراللہ نے گوال اسماعیل زئی کے علاقے میں دو افراد کے اغوا کے واقعے جس...
کوئٹہسیکرٹری توانائی محمد داؤد بازئی نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ صوبے کے زرعی ٹیوب...
پشاور گورنر خیبرپختونخواء فیصل کریم کنڈی نے کرک امبیری کلے ٹریفک حادثہ کا نوٹس لے لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا...