اٹلی نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت پر عائد پابندی ختم کر دی

02 جون ، 2023

روم/ریاض ( آن لائن ) اٹلی نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت پر عائد پابندی ختم کر دی۔اطالوی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کابینہ کے اجلاس کے بعد کیا گیا ۔حکومت نے اپنے بیان میں سعودی عرب کی حالیہ امن اور ثالثی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تبدیل شدہ زمینی صورت حال کی روشنی میں اس پابندی کی اب ضرورت نہیں رہی ہے۔اٹلی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے بارے میں اس کا فیصلہ گذشتہ ماہ متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کو اسلحہ کی فروخت پر عائد پابندی کے خاتمے کے عین مطابق ہے۔اٹلی نے یواے ای پربھی یمن جنگ کی وجہ سے اسلحہ فروخت کرنے کی پابندی عائد کی تھی۔اٹلی نے 2019 ء اور 2020ء میں سعودی عرب کو فوجی سازوسامان کی برآمدات پر پابندی عائد کردی تھی تاکہ انھیں یمن تنازع میں استعمال ہونے سے روکا جاسکے۔