کوئٹہ ( پ ر ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال ، صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سنیٹر سردار شفیق خان ترین نے پشتون بلوچ صوبے کے گورنر ملک عبدالولی کاکڑ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ جس میں عوامی مسائل کی نوعیت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے گورنر کو بتایا کہ ضلع ہرنائی میں مسلسل دہشتگردی کے واقعات دراصل پشتون قومی اور ہرنائی کے معدنی وسائل پر قبضہ گری کیلئے راہ ہموار کرنا ہے ۔گزشتہ شب چپرلٹ میں رات 8سے 9بجے کے درمیان ایف سی چوکی اور لیویز چوکی کے عین نیچے دو سو گز کے فاصلے پر درجنوں ٹرک کے ٹائر اور انجن پر دہشتگرد ایک گھنٹہ فائرنگ کرتے رہے لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی ۔ جس کے باعث لوگوں کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے اور حکومت نے اس کی تلافی کرنی ہوگی ۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام، ٹرانسپورٹرز ، مائنز اونرز ، مزدوروں کو تحفظ فراہم کریں۔ اس موقع پر گورنر نے بتایا کہ تمام متعلقہ لوگوں سے ہرنائی کی مسلسل دہشتگردی کے واقعات پر بات کرونگا اور ٹرک اونرز کے نقصانات کے ازالے اور دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کے احکامات جاری کرونگا۔ اس کے علاوہ کام سیٹ یونیورسٹی اور بلوچستان یونیورسٹی کے پشتو ڈیپارٹمنٹ کے کریکلوم میں کمیٹی رپورٹ کے مطابق کام جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔جس پر وفد نے گورنر صاحب کا شکریہ اداکیا۔
ڈیرہ مراد جمالیجماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیر احمد ماندائی کی زیر صدارت جماعت اسلامی کا اعلیٰ سطحی...
قلعہ سیف اللہ رکن صوبائی اسمبلی مولانا نوراللہ نے گوال اسماعیل زئی کے علاقے میں دو افراد کے اغوا کے واقعے جس...
کوئٹہسیکرٹری توانائی محمد داؤد بازئی نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ صوبے کے زرعی ٹیوب...
پشاور گورنر خیبرپختونخواء فیصل کریم کنڈی نے کرک امبیری کلے ٹریفک حادثہ کا نوٹس لے لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا...
ڈیرہ مراد جمالی صوبائی وزیر ایری گیشن میر محمد صادق عمرانی‘ مشیر محنت وافرادی وقوت سردار بابا غلام رسول خان...
گوادرایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک افسر ڈاکٹر صابر علی بلوچ کی قیادت میں گروک...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے...
ملتان/ وہاڑی جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمٰن کل 13 جنوری سوموار کو مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں...