بوستان کے قریب دو کارو ں کے تصادم میں دو افراد ہلاک، ایک زخمی

02 جون ، 2023

پشین(نامہ نگار) پشین کی تحصیل بوستان کے قریب ٹو ڈی کار اور مزدا میں تصادم کے باعث دو افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق الجدہ ہوٹل بوستان کے قریب مزدا گاڑی اور ٹوڈی کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد صدیق اللہ ولد حاجی عزیز اللہ سکنہ کلی لنڈی کچلاک اور عبدالمجید ولد نادر سکنہ کلی لنڈی کچلاک موقع پر دم توڑ گئے گئے جبکہ ایک شخص شعیب خان ولد اشرف سکنہ جہانگیرآباد شدید زخمی ہوا۔مقامی لیویز نے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو ضروری کارروائی کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔