حکمران عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں‘ مولانامخلص

02 جون ، 2023

کوئٹہ(پ ر) جمعیت نظریاتی کے مرکزی امیر مولاناخلیل احمد مخلص مرکزی سینئر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی سرپرست اعلیٰ مولانا ڈاکٹر شمس الہدیٰ نائب امیر مولانا عبدالروف ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی مرکزی سیکرٹری سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ امیر سندھ مولاناعزیزاحمدشاہ امروٹی امیر خیبر پختونخوا قاضی گل الرحمن نکیال امیر پنجاب مولانا ثناءاللہ شاہ فاروقی امیر اسلام آباد مولانا قاضی شمس الحق ودیگر نے کہاہے کہ حقوق کے نام نہاد علمبردار کو گوانتاموبےکی عقوبت خانوں میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر 20 سال سےجاری مظالم نظر نہیں آر ہے یہ انسانی حقوق کی تنظیموںپر سوالیہ نشان ہے انسانی حقوق کے نام نہاد اداروں کو صرف افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم نظر آرہی ہے کشمیر فلسطین میں ہونیوالی مظالم پر وہ آج تک خاموش ہیں ڈاکٹر عافیہ کا کیس انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بدترین مثال ہے رہنمائوں نے کہاکہ حکمرانوں کی غیرت بیس سال سے قید ڈاکٹرعافیہ پرنہیں آئی کہ وہ ایک بہن کی رہائی کیلئے مقدمہ لڑتے ہر حکمران نے رہائی کا وعدہ کیا لیکن عافیہ صدیقی کی رہائی کےلیے کچھ نہیں کیاگیا اقتدار سے پہلے ہر تقریر میں عافیہ صدیقی کا نام لیا جاتاہے اقتدار میں آکر وعدہ بھول جاتے ہیں عافیہ صدیقی کا معاملہ صرف ایک شہری اور ایک پاکستانی کا معاملہ نہیں بلکہ پوری قوم کا معاملہ ہے امریکا کی قید سے آزاد کروانا حکمران کی ذمہ داری ہے حکمران قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھاتے ہوئے ان کی رہائی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔