کوئٹہ(پ ر) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی بیان میں کچھ ، ہرنائی روڈ خوست کے مقام پر ٹرکوں پر فائرنگ کرکے کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے اور ڈرائیوروں کو ذدوکوب کرنے کے واقعہ کو ہرنائی کے عوام پر مسلط دہشت گردی ،بھتہ خوری کا ایک اور بدترین واقعہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی گئی ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ شب چپر رفٹ کے مقام پر کیمپوں اور ناکوں کے وسط میں روڈ پر کوئلے سے لوڈ ٹرکوں پر فائرنگ کرکے ٹائر برسٹ کیے گئے اور انجنوں کو تباہ کرکے ڈرائیوروں کو زدوکوب کیا گیا۔بیان میں کہاگیا کہ ضلع ہرنائی اور اس کے وسائل اور کوئلے کے ذخائر و کاروبار پر ادارے قابض اور ماہانہ کروڑوں روپے کی بھتہ خوری سرعام جاری ہے۔بم دھماکے، قتل و غارتگری ، خوف و ہراس ،دہشتگردی ،بھتہ خوری ،مزدوروں،ٹھیکداروں کو شہید و زخمی کرنے،مشینری کو جلانے ،ٹرکوں کو نقصان پہنچانے کی دہشت گردی مسلسل جاری ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ ریاستی اداروں کی سرپرستی میں جاری دہشت گردی و بھتہ خوری اور اس کے پس پردہ پشتون دشمن عزائم سے ضلع کا ہر باشندہ اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والا بخوبی آگاہ ہے اور یہ کہ اس دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے عوام کو اپنے آباو اجداد کے زمینوں اور علاقے سے بیدخل کرکے آبی و معدنی ذخائر پر مستقل قبضہ کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور صوبے کی سول انتظامیہ نے اپنی آئینی و قانانی ذمہ داریوں اور فرائض سے دستبردار ہوکر ضلع ہرنائی اور اس کے عوام سمیت تمام وسائل کو کسی اور کے حوالے کیا ہے ۔بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ کوئلے کے کاروبار اور عوامی آبادی سمیت روڈز اور سول معاملات پر غیر آئینی و غیر قانونی قبضے اور ماہانہ کروڑوں روپے کی بھتہ خوری کا جاری عمل ختم کرکے اختیارات حکومت اور سول انتظامیہ کے حوالے کیے جائیں ۔بیان میں کہا گیا کہ عوام اور جمہوری سیاسی پارٹیاں ضلع ہرنائی کے وسائل پر مستقبل قبضے ،عوام کو ضلع سے نقل مکانی کرنے اور دہشت گردی وبھتہ خوری کی خطرناک اور پشتون پالیسی کو کسی صورت میں قبول نہیں کرینگے اور اس دہشت گردی و بھتہ خوری کی اذیت ناک صورتحال سے نجات اور اپنی قومی ، آئینی و قانونی اور انسانی حقوق و اختیارات اور پرامن زندگی کیلئے سیاسی ، جمہوری احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرکے اسے کامیابی سے ہمکنار کرینگے۔جو وقت و حالات کا تقاضا اور سب کی اولین ذمہ داری ہے۔
ڈیرہ مراد جمالیجماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیر احمد ماندائی کی زیر صدارت جماعت اسلامی کا اعلیٰ سطحی...
قلعہ سیف اللہ رکن صوبائی اسمبلی مولانا نوراللہ نے گوال اسماعیل زئی کے علاقے میں دو افراد کے اغوا کے واقعے جس...
کوئٹہسیکرٹری توانائی محمد داؤد بازئی نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ صوبے کے زرعی ٹیوب...
پشاور گورنر خیبرپختونخواء فیصل کریم کنڈی نے کرک امبیری کلے ٹریفک حادثہ کا نوٹس لے لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا...
ڈیرہ مراد جمالی صوبائی وزیر ایری گیشن میر محمد صادق عمرانی‘ مشیر محنت وافرادی وقوت سردار بابا غلام رسول خان...
گوادرایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک افسر ڈاکٹر صابر علی بلوچ کی قیادت میں گروک...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے...
ملتان/ وہاڑی جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمٰن کل 13 جنوری سوموار کو مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں...