اسلام آباد ( پ ر ) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و ریسو رسز سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ گزشتہ 75 برس میں لئے گئے قرضوں کی مد میں اگلے مالی سال کے دوران پاکستان کو 8 ہزار ارب روپے صرف سود ادا کرنا ہوگا جبکہ دو ہزار ارب روپے پاور جنریشن کمپنیوں کو الگ سے سبسڈی کی مد میں ادا کرنے ہونگے یوں ہمیں کل دس ہزار ارب روپے ادائیگیوں کی مد میں درکار ہوں گے جو ہماری متوقع ٹیکس وصولی کا 80 فیصد بنتا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ اگر دس ہزار ارب روپے کو ڈالر کی موجودہ قیمت سے ایکسچینج کیا جائے تو یہ ادائیگی 28 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر جاتی ہے، اتنی بڑی رقم کی ادائیگی پاکستان کے لیے انتہائی مشکل ہوگی، اگلےایک برس میں روپے کی قدر مزید گرنے سے سود کی مد میں ادائیگی کا حجم مزید بڑھ جائے گا،یہاں جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت میں اب اتنی سکت نہیں کہ وہ سود کی مد میں اتنی بڑی رقم کی ادائیگی کر سکے اب جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی قسط جاری کئے جانے کا امکان نظر نہیں آتا اس صورت میں بجٹ کے موقع پر رقم کا متبادل انتظام بھی نہیں کیا گیا، وزیر مملکت برائے خزانہ کی جانب سے یہ کہنا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے رقم نہ ملنے کی صورت میں انکے پاس پلان بی ہے لیکن اس متبادل پلان کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت اپنا آخری بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے لیکن ابھی سے پہلے سے پسی ہوئی عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی باتیں کی جا رہی ہیں، مہنگائی نے عوام کے لیے دو وقت کی روٹی مشکل کر دی ہے، دوائیوں کی قیمتیں اس قدر زیادہ ہو گئی ہیں کہ لوگ خرید نہیں سکتے،. پی ڈی ایم حکومت ابھی تک عوام کو معمولی ریلیف دینے میں بھی کامیاب نہیں ہو سکی ہے ۔
ڈیرہ مراد جمالیجماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیر احمد ماندائی کی زیر صدارت جماعت اسلامی کا اعلیٰ سطحی...
قلعہ سیف اللہ رکن صوبائی اسمبلی مولانا نوراللہ نے گوال اسماعیل زئی کے علاقے میں دو افراد کے اغوا کے واقعے جس...
کوئٹہسیکرٹری توانائی محمد داؤد بازئی نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ صوبے کے زرعی ٹیوب...
پشاور گورنر خیبرپختونخواء فیصل کریم کنڈی نے کرک امبیری کلے ٹریفک حادثہ کا نوٹس لے لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا...
ڈیرہ مراد جمالی صوبائی وزیر ایری گیشن میر محمد صادق عمرانی‘ مشیر محنت وافرادی وقوت سردار بابا غلام رسول خان...
گوادرایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک افسر ڈاکٹر صابر علی بلوچ کی قیادت میں گروک...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے...
ملتان/ وہاڑی جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمٰن کل 13 جنوری سوموار کو مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں...