اسلام آباد(پ ر)بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نورمحمد خان دمڑ نے ضلع کیچ کے علاقے سنگوان میں سیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ پرفائرنگ کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعہ میں دو سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر انتہائی دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے سیکیورٹی فورسزکے دونوں جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی فورسز ملک اور صوبے میں قیام امن کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہیں ملکی سلامتی و امن و امان کیلئے فورسز کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ انہوں نے شہید سیکورٹی فورسز کے لواحقین سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ غمزادہ خاندانوں کے غم میں صوبے کے عوام برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا ہے۔ درایں اثنا ء صوبائی وزیر نے ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ چپررفٹ کے مقام پر شرپسند عناصر کی جانب سے نہتے ٹرک ڈرائیوروں پر تشدد، ٹرکوں پر فائرنگ اور ٹائروں کو برسٹ کرنے کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ہرنائی کی امن وامان خراب کرنے کی کسی کواجازت نہیں دینگے انہوں نے کہاکہ صوبے میں شرپسندوں کے خلاف جاری جنگ کی وجہ سے ا ن کے خلاف گھیرا تنگ ہوچکا ہے اور اب یہ شرپسند عناصر معصوم نہتے لوگوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کرکے ضلع ہرنائی میں امن وامان قائم کرنے عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے قومی شاہراہوں پر سیکورٹی فورسز، لیویز، پولیس کی پیٹرولنگ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چپررفٹ کے پہاڑی علاقے میں ٹرک ڈرائیوروں پر حملہ کرنے والے عناصر کے خلاف سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا جلد یہ شرپسند عناصر قانون کی گرفت میں ہونگے انہوں نے کہاکہ حکومت، سیکورٹی فورسز، عوام ملکر سے شرپسندوں کا خاتمہ کرینگے۔
ڈیرہ مراد جمالیجماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیر احمد ماندائی کی زیر صدارت جماعت اسلامی کا اعلیٰ سطحی...
قلعہ سیف اللہ رکن صوبائی اسمبلی مولانا نوراللہ نے گوال اسماعیل زئی کے علاقے میں دو افراد کے اغوا کے واقعے جس...
کوئٹہسیکرٹری توانائی محمد داؤد بازئی نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ صوبے کے زرعی ٹیوب...
پشاور گورنر خیبرپختونخواء فیصل کریم کنڈی نے کرک امبیری کلے ٹریفک حادثہ کا نوٹس لے لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا...
ڈیرہ مراد جمالی صوبائی وزیر ایری گیشن میر محمد صادق عمرانی‘ مشیر محنت وافرادی وقوت سردار بابا غلام رسول خان...
گوادرایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک افسر ڈاکٹر صابر علی بلوچ کی قیادت میں گروک...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے...
ملتان/ وہاڑی جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمٰن کل 13 جنوری سوموار کو مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں...