راولپنڈی (نمائندہ جنگ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریاست اور سیاست میں ریاست لازم وملزوم ہے جس طرح چادر و چار دیواری کی بے حرمتی اور تھانوں میں رشوت وصول کی جا رہی ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے، آئی ایم ایف سے لیکر آسٹریلیا اور چین سے سعودی عرب تک سب سمجھا رہے ہیں کہ عقل کے ناخن لیں لیکن حکمرانی کا لالچ ذلت اور رسوائی کی آخری حد تک پہنچ چکا ہے، اپنے ٹویٹ میں انکا کہنا تھا کہ حکومت کھوٹہ سکہ ثابت ہوئی غریب حقیر وذلیل اور امیر فقیر ورسوا ہوگیا، کاروبار تباہ ہوگئے، ڈالر 320کا بھی نہیں مل رہا، سیاسی معاشی اقتصادی تباہی ہوگئی ہے، پچاس سال سے ایک سیٹ کی سیاست کرتا ہوں اور میری اپنی پارٹی عوامی مسلم لیگ ہے چار مرتبہ میرے گھروں پر وحشیانہ چھاپے مارے اور توڑ پھوڑ کی گئی ہے، ایس ایچ او اشفاق وڑائچ اور ایس ایچ او شفقت اور انکے افسران جو میرے گھروں سے میری دونوں گاڑیوں کے اغوا کرنے اور ملازموں پر تشدد کرنے کے شوقین ہیں انکی وڈیوز موجود ہیں صرف موسم بہار کا انتظار کریں قانون کے شکنجے میں آکر رہیں گے۔
ڈیرہ مراد جمالیجماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیر احمد ماندائی کی زیر صدارت جماعت اسلامی کا اعلیٰ سطحی...
قلعہ سیف اللہ رکن صوبائی اسمبلی مولانا نوراللہ نے گوال اسماعیل زئی کے علاقے میں دو افراد کے اغوا کے واقعے جس...
کوئٹہسیکرٹری توانائی محمد داؤد بازئی نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ صوبے کے زرعی ٹیوب...
پشاور گورنر خیبرپختونخواء فیصل کریم کنڈی نے کرک امبیری کلے ٹریفک حادثہ کا نوٹس لے لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا...
ڈیرہ مراد جمالی صوبائی وزیر ایری گیشن میر محمد صادق عمرانی‘ مشیر محنت وافرادی وقوت سردار بابا غلام رسول خان...
گوادرایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک افسر ڈاکٹر صابر علی بلوچ کی قیادت میں گروک...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے...
ملتان/ وہاڑی جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمٰن کل 13 جنوری سوموار کو مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں...