200بھارتی ماہی گیر کینٹ اسٹیشن سے لاہور روانہ

02 جون ، 2023

کراچی (نمائندہ جنگ) 200بھارتی ماہی گیروں کوکینٹ اسٹیشن سے علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ کر دیا گیا۔رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو جمعہ کے روز لاہور واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔کینٹ اسٹیشن پر ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے ماہی گیروں میں تحفے تحائف تقسیم کیے۔تفصیلات کے مطابق ملیر جیل سے رہائی پانے والے 200بھارتی ماہی گیروں کوکینٹ اسٹیشن سے علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ کر دیا گیا۔جوکہ کل لاہور واہگہ بارڈر پر ان ماہی گیروں کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔کینٹ اسٹیشن پر ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے تمام ماہی گیروں میں فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کی جانب سے کھانے پینے کی اشیا اورتحفے تحائف تقسیم کیے۔جبکہ ماہی گیروں کو اجرک اور ایف سی ایس کی کیپ بھی پہنائی گئی۔