وفاقی وزیر سعد رفیق سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور ملائیشن ہائی کمشنر کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

02 جون ، 2023

اسلام آباد ( وقائع نگار)وفاقی وزیرِ ہوا بازی خواجہ سعد رفیق سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر زو ئی ویئر نے جمعرات کوملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،۔ وزارت ہوا بازی سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان ایوی ایشن کے حالیہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی جانب سے مسائل کے حل کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی سے متعلقہ قانون سازی کے بعد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا جائیگا۔ادھر وفاقی سعد رفیق سے ملائیشیا کے ہائی کمشنر محمد اظہر مذلان نے بھی ملاقات کی۔