پاک بحریہ کابحیرہ عرب میں ریسکیو آپریشن،6 ماہی گیروں کو بچالیا

02 جون ، 2023

اسلام آباد ( وقائع نگار) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے بحیرہ عرب میں امدادی کال پر کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے الزبیر نامی ماہی گیر کشتی پر سوار 6 ماہی گیروں کو بچالیا.ماہی گیر کشتی انجن خرابی کا شکار تھی جبکہ طغیانی کے باعث سمندری پانی کشتی میں داخل ہورہا تھا، پی این ایس سیف نے رات گئے امدادی کال پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے مصیبت میں پھنسے 6 ماہی گیروں کو بحفاظت نکال لیا۔ ماہی گیروں کو جہاز پر طبی امداد کی فراہمی کے بعد گوادر منتقل کر دیا گیا۔