کوئٹہ( این این آئی) بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق بلوچ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئر مین ، پونم اسٹوڈنٹس الائنس کے صوبائی کنوینئر بی این پی کے مرکزی لیبر سیکر ٹری شہید منظور بلوچ کی تیسری برسی 6جون کو بلو چستان میں عقیدت و احترام سے منائی جا ئے گی ، بلو چ قوم اور بلو چستانی عوام کے لئے شہید چیئر مین منظور بلوچ کی نا قابل فراموش جدو جہد اور قر بانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔پارٹی کے زیر اہتمام مرکزی تعزیتی ریفرنس شہید چیئر مین منظور بلوچ کے آبائی علا قے مستونگ کلی کونگھڑ میں صبح 10بجے ہوگا جبکہ بلو چستان بھر میں اس دن کی مناسبت سے تمام دوست اپنے اضلاع میں تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کر کے عوام اور پارٹی کے کارکنوں کی بھر پور شر کت کو یقینی بنائیں ۔ بیان میں کہا گیا کہ شہید چیئر مین منظور بلو چ جو بی ایس او کے مرکزی چیئر مین سمیت تنظیم کے مختلف عہدوں پر فائز ہو تے ہوئے تعلیمی ادارے سے فارغ ہو نے کے بعد بی این پی میں شامل ہو ئے اورپارٹی کے مرکزی کمیٹی سے لیکر زند گی کے آخری ایام تک مرکزی لیبر سیکرٹری کے حیثیت سے اپنی سیا سی تنظیمی ذمہ داریاں اور خدمات انجام دیتے رہے، مشکل اور کھٹن حالات میں بی ایس او اور بی این پی کے پلیٹ فارم پر بلوچ قومی راہشون سر دار عطاء اللہ خان مینگل کے فکر و خیال اور نظر یا تی سیا ست سے وابستہ ہو کر سر دار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلو چ قو م بلو چستانی عوام کے لئے نا قابل فراموش جد و جہد اور قر بانیاں تاریخ رقم کیں اور طرح طرح کی اذیتوں، مشکلات ، تکالیف ، ظلم وجبر کے خلاف حالات ،واقعات کا خندہ پیشانی ، مستقل مزاجی کے ساتھ ایک مخلص نظر یا تی اور فکری ساتھی کے حیثیت سے جہد مسلسل میں کبھی پیچھے نہیں رہے بلکہ قومی ، جمہوری جد و جہد کی تحریک میں صف اول رہنماء کی حیثیت سے بلوچ قوم اور بلو چستانی عوام کے ساتھ سچائی اور مخلصی سے اپنا کر دار ادا کرتے رہے ۔ انہوں نے کبھی ذاتی مفادات کی خواہش کا اظہار نہیں کیا بلکہ قوم اور وطن کی اجتماعی قومی مفادات کے حصول کو مقدس اور مقدم رکھتے ہوئے انکے حصول کے لئے اپنی پوری زند گی جدو جہد اور قربانیوں میں وقف کردی جوایک کھلی کتاب کی مانند اہلیاں بلو چستان کے سامنے عیاں ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ شہید چیئر مین منظور بلوچ جیسے رہنماء اور ساتھی صدیوں میں بھی پیدا نہیں ہوں گے ان کی نا گہانی جدائی سے پیدا ہونے والا خلاء بلوچ قوم وطن دوستی کی سیاست نیشنل لیزم کے نظر یا ت ، محکوم قوموں اور کچلے ہو ئے طبقات کے لئے ایک نا قابل تلافی نقصان ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ شہید چیئر مین منظور بلوچ کی برسی کے موقع پر پروگرامز کا اہتمام کر کے انکے مشن کے ساتھ سچائی اور مخلصی کا عملی ثبو ت دیا جائے ۔
کوئٹہطالبان رجیم میں افغانستان میں دہشتگرد تنظیمیں سرگرم، پڑوسی ممالک کے امن کوشدیدخطرات لاحق ہوگئے افغان...
کراچی کراچی جیسے بڑے شہر میں بڑھتے ہوئے سائبر جرائم اور تفتیشی افسران کی کمی کے باوجود نیشنل سائبر کرائم...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں...
کوئٹہافغان طالبان رجیم کانیافوجداری ضابطہ منظم جبراورآمریت کی علامت ہے ،قابض طالبان رجیم کانیاعدالتی نظام...
کوئٹہپاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ سے رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ ہوشربا اور غیر معمولی اضافے اور ملک بھر...
کراچی شوبزنس کی جادو نگری کی شہزادی رمشا خان نے ساتھی فنکار خوشحال خانکے ساتھ بیاہ رچالیا۔ تفصیلات کے مطابق...
بیروت لبنان کے صدر اور وزیر اعظم نے گزشتہ روز اسرائیل کے ساتھ دہائیوں میں پہلے براہ راست مذاکرات کی تیاریوں...