بھارت آلودگی پھیلانے والا بڑا ملک ہے ،شیریں رحمٰن

02 جون ، 2023

اسلام آباد (کامرس رپورٹر)پاکستان کے سب سے بڑے کارپوریٹ سمٹ لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا چھٹا ایڈیشن ختم ہوگیا سمٹ میں 50 سے زائد ملکی و غیرملکی ماہرین نے مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا،وزیرماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو شدید ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رونما ہونیوالے ممکنہ مسائل سے بچائو کیلئے ہمیں ماحولیات کے تحفظ اور قدرتی وسائل کے استعمال کے حوالے سے ذمہ دارانہ رویوں کو فروغ دینے، مسائل کے حل اور لوگوں کی آگاہی کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے ،بھارت ایک بڑا آلودگی پھیلانے والا ملک ہے، ماحولیاتی مسائل سے معیشت کو ہر سال جی ڈی پی کے 9 فیصد کے مساوی نقصانات کا سامنا ہے پاکستان کی ماحولیاتی پروگراموں پر مکمل عملدرآمد کرانے کی صلاحیت بھی بہت کم ہے موسمیات کے حوالے سے پاکستان میں موثر ارلی وارننگ نظام کی ضرورت ہے محکمہ موسمیات کو اپ گریٹ کرنا ہوگا،دیامیر بھاشا کیلئے کنسورشیم فنانس کی ضرورت ہے، کورونا اور یوکرین جنگ کے بعد انٹرنیشنل کنسورشیم فنانسنگ دستیاب نہیں۔