فیصل آباد ، ٹرین کی بوگی الٹ گئی، 10مسافر زخمی

02 جون ، 2023

فیصل آباد (اے پی پی)فیصل آباد کے نواحی علاقہ چک جھمرہ جنکشن ڈوگراں والا پھاٹک کے قریب پٹڑی خراب ہونے کے باعث ٹرین کی بوگی ٹریک سے اتر کر الٹنے سے5 خواتین سمیت 10 مسافر زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی علی الصبح نان سٹاپ ٹرین میانوالی ایکسپریس لاہور سے فیصل آبادآرہی تھی جب ٹرین چک جھمرہ جنکشن ڈوگراں والا پھاٹک کے قریب پہنچی تووہاں کئی گز تک ریلوے ٹریک کے نیچے پتھر ہی موجود نہیں تھا جبکہ بارش کے باعث ریلوے ٹریک کے نیچے زمین نرم ہونے کی وجہ سے ٹرین کی تیسری بوگی الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 10 مسافر زخمی ہو گئے۔