اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہاہے کہ پاکستان معاشی بھنورسے نکل آئے گا اورہم سب مل کر صبر، ہمت اورحوصلہ سے ملک کومعاشی مشکلات سے نکال کرپائیدارترقی کی راہ پرگامزن کریں گے‘ ملک ڈیفالٹ ہوگا اورنہ ہی سری لنکا بنے گا‘حکومتی اقدامات سے کئی شعبوں میں بہتری آئی ‘پاکستان میں بہت لچک اور استعداد ہے‘ میرا ایمان ہے کہ ملک دوبارہ ٹیک آف کرے گاجبکہ چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہاہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بر وقت فیصلہ کرکے سرکلر جاری کیا‘ انشا اللہ ڈالر کا ریٹ مزید گرے گا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کوایف بی آرہیڈکوارٹرز میں اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے وفد سے وفاقی بجٹ کیلئے تجاویز پر ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ ملک جس مشکل وقت سے گزر رہا ہے حکومت تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر مسائل پرقابو پائیگی ،ہماری نیت نیک ہے اورہماری کوشش عبادت سے کم نہیں ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں اوربہتری آرہی ہے، دودون پہلے ہم نے ایک اور دلیرانہ فیصلہ کیا جس کے اثرات آج سامنے آئے‘ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں غیر ضروری تاخیرہورہی ہے، ہماری طرف سے تمام تر اقدامات مکمل ہے۔
اسلام آباد وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی گورنر انیکسی میں فیصل...
اسلام آباد جنوری میں سردی کے شدید موسم میں مین گیس پائپ لائن میں لائن پیک پریشر دوبارہ بڑھ کر 5.26 ارب کیوبک...
اسلام آبادامریکہ کے 47ویں صدر ڈونلڈٹرمپ نے حلف برداری کے موقع پر دنیا بھر سے اپنے خطاب میں دیگر اہم موضوعات...
اسلام آباد نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا لوگوں کو ان...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی سے انکی فیملی کے ارکان اور وکلاء نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ،جیل ذرائع کے مطابق منگل...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے 10رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی جو وزارت کو سائنس و ٹیکنالوجی...
اسلام آباد حکومتی ماہرین آئین و قانون نے مشورہ دیا ہے کہ ملٹری تنصیبات پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ یکسر...
کراچی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے پاکستان کے 9 شہروں کے...