اسلام آباد( نمائندہ جنگ ) قومی اسمبلی کی آڈیو لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی نے عدم حاضری پر جسٹس (ر) ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کے سمن جاری کردیے اور اگلی پیشی پر نہ آنے پر وارنٹ جاری کرنے کا عندیہ دے دیا جبکہ اس کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیکس کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ کمیٹی کے چیئرمین روحیل اصغر نے کہا کہ نجم ثاقب کو صفائی کا موقع دے رہے ہیں سزا نہیں، چیف جسٹس کا بیٹا بھی خود کو چیف جسٹس سمجھتا ہے، کمیٹی اجلاس میں شریک ہونا وہ اپنی ہتک عزت سمجھتے ہیں۔کمیٹی کی رکن ناز بلوچ نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کے بیٹے خود کو چیف جسٹس سجھتے ہیں، اس کمیٹی کے احترام میں انہیں آنا چاہیے تھا۔کمیٹی نے نجم ثاقب سمیت دیگر دو افراد کے 6 ماہ کے بینک اسٹیٹمنٹ طلب کرلیے اور وزات خزانہ کو ہدایت دی کہ بینک کی تفصیلات 15دن کے اندر پیش کی جائیں۔
اسلام آباد سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے زیادتی کے مجرم کو کم سے کم 25 سال قید اور کم سے کم 10 لاکھ روپے...
اسلام آباد وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو گھر سے گھر تک سہولیات کی فراہمی اور مناسک حج کی ادائیگی کے لئے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کام نے حکومتی بل ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024کثرت...
اسلام آ باد بیرون ملک نئےٹریڈ افسران کی تعیناتیوں کےعمل میں ایک اور پیش رفت ،امیدواروں کےتحریری امتحان کا...
اسلام آبادترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ ادارے کی بندش کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد...
اسلام آباد نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت کے پاکستان پر اثرات کے بارے میں گول میز کانفرنس یہاں...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری فروری کے پہلے ہفتے میں چین کے دورے پر...
اسلام آبا د وفاقی حکومت نے بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی‘سینٹرل پاور...