کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی نے بطور وزیراعلیٰ اپنے حالیہ دور میں بہت کرپشن کی ہے،ان کے دور میں بھی فرح گوگی والا کام بڑے دھڑلے سے کیا گیا، سابق رہنما پی ٹی آئی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے حالات نہ بدلے صرف اپنے گھر کے حالات بدلے، وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال اظہر کیانی نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بھی کارروائی کررہے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام ہونا پاکستان کی ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کا کیس محض تحریک انصاف سے علیحدگی کی پریس کانفرنس کرنے والا نہیں ہے، پرویز الٰہی نے بطور وزیراعلیٰ اپنے حالیہ دور میں بہت کرپشن کی ہے،ان کے دور میں بھی فرح گوگی والا کام بڑے دھڑلے سے کیا گیا، ٹھیکوں میں دس فیصد کمیشن لیا گیا، گرین لینڈ کو براؤن کروا کے اربوں روپے بے رحم طریقے سے کمائے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نےکہا کہ پرویز الٰہی کاجو کیس ہے وہ پریس کانفرنس والا نہیں ہے کیوں کہ ان کے خلاف کرپشن کے جو الزامات ہیں وہ بہت بھاری ہیں ۔اس مرتبہ انہوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی اور ہر حد کو انہوں نے پار کیاحالانکہ ان کے پاس اللہ کا دیا بہت کچھ تھا۔اس مرتبہ محمد خان بھٹی جس کو پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ لگایااس مرتبہ انہوں نے فرح گوگی والاکام بڑے دھڑلے سے کیا۔پوسٹنگ ٹرانسفر کے پیسے، ٹھیکوں کے دس فیصد پہلے ایک ارب کا ٹھیکہ ہے تو دس کروڑ رکھ لو۔ اسی طرح گجرات میں بہت سی جگہوں پر اس کے بعد انہوں نے براؤن ایریا اور گرین ایریااس میں انہوں نے بہت پیسہ لیا۔ اس مرتبہ انہو ں نے اربوں روپیہ بڑے بے رحم طریقے سے کمایا ہے اس کے بعد اس کو جہاز میں رکھ کرمونس الٰہی باہر لے گئے۔
اسلام آباد وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی گورنر انیکسی میں فیصل...
اسلام آباد جنوری میں سردی کے شدید موسم میں مین گیس پائپ لائن میں لائن پیک پریشر دوبارہ بڑھ کر 5.26 ارب کیوبک...
اسلام آبادامریکہ کے 47ویں صدر ڈونلڈٹرمپ نے حلف برداری کے موقع پر دنیا بھر سے اپنے خطاب میں دیگر اہم موضوعات...
اسلام آباد نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا لوگوں کو ان...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی سے انکی فیملی کے ارکان اور وکلاء نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ،جیل ذرائع کے مطابق منگل...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے 10رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی جو وزارت کو سائنس و ٹیکنالوجی...
اسلام آباد حکومتی ماہرین آئین و قانون نے مشورہ دیا ہے کہ ملٹری تنصیبات پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ یکسر...
کراچی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے پاکستان کے 9 شہروں کے...