لاہور،سیالکوٹ، لاڑکانہ(جنگ نیوز، نمائندہ جنگ،آن لائن)سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) پرویز خٹک نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے پی کی صدارت چھوڑنے کااعلان کر دیا۔پرویز خٹک کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات کو دیکھ رہا ہوں، 9مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کر چکا ہوں۔پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس ماحول میں چلنا مشکل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں اورپارٹی ورکر سے مشورہ کرکے طے کروں گا، جو پراپیگنڈا ہو رہا ہے وہ درست نہیں، سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا۔ دریں اثنا پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے بھائی عامر ڈار نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر ڈار نے کہا کہ سیاست چھوڑ رہا ہوں، کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔عامر ڈار نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کی بھر پور مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ عثمان ڈار اپنے فیصلے کے خود مالک ہیں۔سندھ میں بھی پاکستان تحریک انصاف کو دھچکا، تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر امیر بخش بھٹو اور صوبائی نائب صدر سندھ اللہ بخش انڑ نے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ لاڑکانہ میں امیر بخش بھٹو نے اللہ بخش انڑ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ایکشن کمیٹی اور سی ای سی سمیت بنیادی رکنیت سے استعفی دے رہا ہوں، اب سیاست کرنے کو دل ہی نہیں چاہتا جو تعلیم ملی اس کے مطابق سیاست نہیں کرسکتامستقبل کا فیصلہ دوستوں کے ساتھ مل کر کروں گا، 9مئی کو ہونے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ جبکہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایم این اے حافظ رضا کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔دریں اثناءتحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطہ نہیں ہو رہا،وہ صبح 11بجے کسی سے ملنے نامعلوم مقام پر گئے تھے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کیلئے 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا گیا تھا جس میں شاہ محمود قریشی‘پرویز خٹک، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ، عون عباس، مراد سعید اور حماد اظہر کے نام شامل تھے۔
اسلام آبادصدرزرداری سے ایوان صدر میں جمہوریہ چیک اور یوکرین کیلئے نامزد پاکستانی سفیروںشہریار اکبر اور...
کراچی سندھ میں یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی تقریبات ایک ساتھ منانے کا فیصلہ، سرگرمیاں یکم اگست سے شروع...
کراچی سائیٹ ایریا میں رینجرز اہلکار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا باضابطہ عمل شروع کردیا...
اسلام آ باد ملک میں چینی مزید مہنگی ہوگئی۔فی کلوچینی ڈبل سنچری تک پہنچ گئی۔ ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ...
کراچی بھارت کی دفاعی صنعت کو بڑا دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے بھارت کے ساتھ مذاکرات...
اسلام آباد اعلیٰ عدلیہ کے بعض ججوں کے خلاف دائر شکایات کا جائزہ لینے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج...
اسلام آباد وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کوئی نیا آپریشن نہیں کرنے جار ہے،...