کراچی (ٹی وی رپورٹ) لاہورمیں صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میرنے کہا ہے کہ چوہدری پرویزالٰہی چھپنے کے ماہر ہیں فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے، سینئراینکر و تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ چوہدری پرویزالٰہی کی گرفتاری پی ٹی آئی کے لئے یہ پیغا م ہے کہ اگر چوہدری پرویز الٰہی جیسے بندے جنہوں نے باپ ،دادا کے دور سے اسٹیبلشمنٹ کی خدمت کی ہے ۔ وہ اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر سیاست کرتے رہے اگر ان کو نہیں چھوڑا جارہا ہے تو پھر عمران خان کا ساتھ دینے والے کسی بھی بندے کو نہیں چھوڑا جائے گا،سینئراینکر و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ اب جب کہ اسٹیبلشمنٹ یکسو ہوچکی ہے اس کا ایک واضح موقف پی ٹی آئی کے خلاف آچکا ہے تو ایسی صورتحال میں چوہدری پرویزالٰہی کا ڈٹے رہنا بہت مشکل ہوگا،سینئراینکر و تجزیہ کار منیب فارو ق نے کہا کہ حالات بہت غیر متوقع ہیں ہم کچھ پیش گوئی نہیں کرسکتے چوہدری پرویز الٰہی کے لئے صحت کے لئے مسائل ہیں ان کے لئے بڑا مشکل ہوگا۔ چوہدری پرویزالٰہی اور ان کا خاندان ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ سے بہت قریب رہے ہیں۔ نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میرنے کہا کہ پرویز الٰہی کو ظہور الٰہی روڈ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وہ اپنے گھر سے نکل کر فرار ہونے کی کوشش میں پکڑے گئے ہیں۔ ان کے گھر پر کافی دفعہ ریڈ ہوچکی تھی وہ مطلوب تھے مفرور تھے آج اچانک دو تین گاڑیاں نکلی ہیں ۔ ایک گاڑی جو بلٹ پروف تھی اس میں وہ تھے پچھلی گاڑی میں خواتین تھیں پولیس نے جب ناکے پر روکا ہے توکہاگیا کہ گاڑی چیک کرنی ہے۔
اسلام آباد وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی گورنر انیکسی میں فیصل...
اسلام آباد جنوری میں سردی کے شدید موسم میں مین گیس پائپ لائن میں لائن پیک پریشر دوبارہ بڑھ کر 5.26 ارب کیوبک...
اسلام آبادامریکہ کے 47ویں صدر ڈونلڈٹرمپ نے حلف برداری کے موقع پر دنیا بھر سے اپنے خطاب میں دیگر اہم موضوعات...
اسلام آباد نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا لوگوں کو ان...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی سے انکی فیملی کے ارکان اور وکلاء نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ،جیل ذرائع کے مطابق منگل...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے 10رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی جو وزارت کو سائنس و ٹیکنالوجی...
اسلام آباد حکومتی ماہرین آئین و قانون نے مشورہ دیا ہے کہ ملٹری تنصیبات پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ یکسر...
کراچی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے پاکستان کے 9 شہروں کے...