اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری عبدالمجید نے افواج پاکستان اور پولیس کے شہداء کے لواحقین کیلئے اعلیٰ معیار کی ہائوسنگ سوسائٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کی شب جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور پولیس شہداء کے لواحقین کو اس ہائوسنگ سوسائٹی میں مفت پلاٹ دیئے جائیں گے۔ یہ سارے پلاٹ ڈیویلپڈ ہونگے‘ وہاں اُن کیلئے پانی‘ بجلی‘ گیس اور معیاری سہولیات مفت فراہم کی جائینگی۔ شہدائے پاکستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں‘9مئی 2023ء کے واقعات میں مسلح افواج کی املاک کو تباہ کیا گیا اور شہداء کی یادگاروں کی بیحرمتی کی گئی‘ انہیں نذر آتش کیا گیا‘ قوم ان شرپسندوں کو کبھی معاف نہیں کریگی۔ جو لوگ جلائو‘ گھیرائو میں ملوث پائے گئے ہیں اُن کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے۔ چوہدری عبدالمجید نے جنگ کو بتایا کہ وہ دو ایک روز میں آسٹریلیا کے دورے پر جا رہے ہیں جہاں سے واپسی پر وہ وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے ہوٹل میں ایک پروقار شایان شان قومی تقریب کا انعقاد کرینگے جس میں وزیراعظم‘ وفاقی وزراء‘ مسلح افواج کے سربراہان‘ اراکین پارلیمنٹ اور قومی شخصیات کو مدعو کیا جائیگا۔ اس تقریب میں وہ افواج پاکستان اور پولیس کے شہداء کے لواحقین کو مفت پلاٹ کا نظرانہ پیش کرینگے۔ چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ یوم تکریم شہداء کی ملک بھر میں تقریبات اس بات کا ثبوت ہیں کہ قوم مسلح افواج اور شہداء سے کس قدر محبت اور عقیدت کے جذبات رکھتی ہے۔ چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ وہ پاک فوج اور پولیس کے شہداء کیلئے ایک الگ ہائوسنگ سوسائٹی بنائیں گے جس میں شہداء کے لواحقین کو مفت پلاٹ فراہم کئے جائیں گے۔ ان کا یہ اقدام شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرنا اور انکی قربانیوں کا اعتراف ہے۔ دریں اثناء اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے اعجاز عباسی‘ ظفر بختاوری‘ طاہر محمود‘زاہد رفیق‘ طاہر عباسی‘ اشفاق چٹھہ‘ خالد چوہدری سمیت وفد کے ہمراہ فیصل ٹائون میں چوہدری عبدالمجید کے آفس کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ صدر چیمبر احسن ظفر بختاوری نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے انتخابات میں اُنکے گروپ کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔ چوہدری عبدالمجید نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد چیمبر ہمارا دوسرا گھر ہے‘ صدر احسن بختاوری کا وفد کے ہمراہ ہمارے دفتر آنا ہمارے لئے اعزاز ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بختاوری خاندان کے ساتھ اُنکے دیرینہ تعلقات ہیں‘ اسلام آباد شہر کی تعمیرو ترقی اور دیگر شعبوں کی بہتری کیلئے ظفر بختاوری نے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں جنہیں ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر چیمبر احسن بختاوری نے کہا کہ تعمیراتی شعبے سے 56سے زائد صنعتیں وابستہ ہیں‘ اس صنعت سے معیشت کا پہیہ چلتا ہے۔
اسلام آباد سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے زیادتی کے مجرم کو کم سے کم 25 سال قید اور کم سے کم 10 لاکھ روپے...
اسلام آباد وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو گھر سے گھر تک سہولیات کی فراہمی اور مناسک حج کی ادائیگی کے لئے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کام نے حکومتی بل ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024کثرت...
اسلام آ باد بیرون ملک نئےٹریڈ افسران کی تعیناتیوں کےعمل میں ایک اور پیش رفت ،امیدواروں کےتحریری امتحان کا...
اسلام آبادترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ ادارے کی بندش کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد...
اسلام آباد نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت کے پاکستان پر اثرات کے بارے میں گول میز کانفرنس یہاں...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری فروری کے پہلے ہفتے میں چین کے دورے پر...
اسلام آبا د وفاقی حکومت نے بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی‘سینٹرل پاور...