خالد مقبول کی احسن اقبال سے ملاقات، مردم شماری پر تبادلہ خیال

02 جون ، 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کےکنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مردم شماری کے حوالے سے گفتگو ہوئی،اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر خواجہ اظہارالحسن بھی موجود تھے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےکہا کہ مردم شماری موجودہ اعدادوشمار کی تحقیق و تصدیق اور درستگی کیلئے وقت مختص کیا جائے اورمردم شماری کے بعد اعداد و شمار کی تصدیق کیلئے وقت مقرر کرنے سے ہی ملک بھر سے شفاف نتائج حاصل ہوسکے گے۔