ترکیہ اور وسط ایشیا کی ریاستیں آئی ایم ایف کے مقابلے پر اپنا مالیاتی ادارہ لے آئیں

02 جون ، 2023

کراچی(نیوز ڈیسک)وسط ایشیا کی ریاستوں نے مل کر آئی ایم ایف کے مقابلے میں ٹی وائے ایف قائم کر لیا۔ترکیہ ، آذربائیجان ، ترکمانستان ، کرغزستان ، قازقستا ن نے مشترکہ طور پر آئی ایم ایف کے مقابلے میں ٹی وائے ایف قائم کیا ہے۔اس اقدام کے ذریعے سرمایہ کاری میں ایک دوسرے سے تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ترکش انویسٹمنٹ فنڈ کی مرکزی عمارت استنبول میں قائم کی جائے گی۔ٹی وائے ایف مستقبل قریب میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسی حیثیت اختیار کر جائے گا۔یہ وسط ایشیاکی ریاستوں کے تمام معاملات میں استنبول سے مالی تعاون کی پیشکش کرے گا۔ٹی وائے ایف مشرق وسطیٰ کی ریاستوں کے معاشی انضمام کو یقینی بنائے گا۔