ایلون مسک پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے، برنارڈ آرنالٹ دوسرے نمبر پر

02 جون ، 2023

واشنگٹن (این این آئی)ٹیسلا اور اسپیکس جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک سے قبل لگژری مصنوعات بنانے والے گروپ کے چیف ایگزیکٹو برنارڈ آرنا لٹ دنیا کے امیر ترین شخص تھے۔کمپنی کے اسٹاک میں کمی کے بعد برنارڈ آرناولٹ کی دولت میں کمی آئی تھی۔رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت ایک کھرب 92ارب ڈالر جبکہ برنارڈ آرنا لٹ کی دولت کا حجم ایک کھرب 87ارب ڈالر ہے۔