کیچ: سرحدی علاقے سنگوان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، دو جوان شہید

02 جون ، 2023

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)کیچ پاک ایران سرحد ی علاقے سنگوان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ دو جوان شہید ہو گئے جوابی کارروائی میں حملہ آور فرا ر ہو گئے ،چیک پوسٹ کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا، علاقے میں فورسز کاآپریشن شروع کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستان ایران سرحد پر واقع سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا چیک پوسٹ پر تعینات مستعد جوانوں نے بہادری کے ساتھ دستیاب اسلحے سے جواب دیتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کردیا۔