عدالتی اصلاحات قانون سے عدلیہ کی آزادی میں اضافہ ہوگا

02 جون ، 2023

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ق نے سپریم کورٹ(پریکٹس اینڈ پروسیجر)ایکٹ 2023 کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر مقدمہ میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے ایکٹ کیخلاف دائر تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کی ہے، مسلم لیگ ق کی جانب سے جمعرات کے روز جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ اس قانون سے عدلیہ کی آزادی میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہو رہا ہے،ایکٹ میں سپریم کورٹ کا انتظامی اختیار سپریم کورٹ کے پاس ہی رکھا گیا ہے،مزید کہا گیا ہے کہ قانون میں سپریم کورٹ کے از خود نوٹس اختیار کا استعمال چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو دے کر سپریم کورٹ کے انتظامی اختیار کو وسعت دی گئی ہے۔