یوٹیلیٹی اسٹورز پر کئی اشیائے ضروریہ کے نرخ بڑھا دئیے گئے

02 جون ، 2023

اسلام آباد (این این آئی) یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمتوں میں کمی کے بعد دیگر کئی اشیائے ضروریہ کے نرخ بڑھادئیے گئے، مختلف اشیاء کی قیمتوں میں تین روپے سے ایک سو نوے روپے تک کا اضافہ کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری، قیمتوں میں اضافے اطلاق فوری طور پر ہوگا،یوٹیلیٹی اسٹورز پرمختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاجس کے مطابق 450گرام جیمزکی قیمت میں74روپے،500 گرام شہد کی قیمت میں 101روپے اورایک کلو چکن سپریڈ کی قیمت میں190روپے کا اضافہ ہوا۔