قومی سلامتی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

02 جون ، 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) قومی سلامتی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس وزیر اعظم کے دورہ ترکیے کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج شام کو ترکیے کے دورے پر روانہ ہوں گے۔