کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عیدالاضحیٰ پرقربانی کے جانوروں کے لیے لگنے والی مویشی منڈی میں مختلف شہروں سے مختلف رنگ و نسل کے پچاس ہزار سے زائد جانور پہنچ گئے ہیں ،منڈی میں کئی اعلیٰ نسل کے جانور خاص طور پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ، سندھ بلوچستان اور پنجاب سے گاڑیوں پر لدے جانوروں کے قافلے روزانہ منڈی پہنچ رہے ہیں جس سے منڈی کی رونق میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، ترجمان کیٹل منڈی یاور رضا چائولہ کے مطابق اس بار کیٹل منڈی ناردرن بائی پاس میں میلے کے سماں ہوگا،شہری اپنی فیملیز کے ساتھ بھی قربانی کے جانور خریدنے آرہے ہیں ، شہریوں نے مویشی منڈی کے اطراف اور شاہراہوں پر فول پروف سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ پولیس کے الرٹ دستے آنے جانے والے افراد کی کڑی نگرانی پر مامور ہیں اور لوگوں کو مختلف چیک پوسٹوں پر تلاشی لی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ مویشی منڈی جانے والے راستوں پر پولیس کے جوان 24 گھنٹے پیٹرولنگ کی وجہ سے شہری خود کو محفوظ سمجھتے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف تھانوں سے 2 سو سے زائد پولیس کی نفری طلب کرکے سیکورٹی پر تعینات کی گئی ہے ۔
کراچی شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ میں ملوث دولہا کے بھائی ناصر یعقوب اور والد کو پولیس نے...
کراچی ڈمپر ڈرائیورز کو عدالت سے ریلیف ملنے لگا،اوقات کار کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورزکو ضمانت پر...
کراچیتھانہ مومن آباد کی حدود میں ضلع غربی پولیس نے دو مختلف مقامات ایرانی کیمپ اور فقیر کالونی میں مبینہ...
کراچی معروف خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہے کہ شب برأت رحمتوں،برکتوں اور فضیلتوں والی رات ہے اس...
کراچی ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و سابق وزیر سندھ شبیر احمد قائم خانی نے کہا ہے کہ ہم کبھی اپنے شہداء...
کراچی سندھ میں ہنگامی طبی امداد کے نظام کو مزید مستحکم بنانے کے لیے سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز...
کراچی دی نیوز کے محمد اشرف انتقال کرگئے ،مرحوم کی نماز جنازہ بدھ 12 فروری کو بعد نماز ظہر مسلم کتھری اسپتال کے...
کراچیروزنامہ جنگ کے رپورٹر سید محمد عسکری کی خالہ رضیہ بیگم بنت سید محمود الحسن منگل کو انتقال کرگئیں، ان کی...