سٹی کورٹ ، یکم جون سے ایک ماہ کی تعطیلات

02 جون ، 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سٹی کورٹ میں ایک ماہ کی تعطیلات ہوگئیں،تعطیلات کا آغاز یکم جون سے ہوگا جو تیس جون تک جاری رہیں گی،سول و فیملی،دیوانی اور رینٹ کے مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی تاہم کرمنل مقدمات کی سماعت ہوگی،ہنگامی صورتحال کی صورت میں درخواست داخل کرکے مقدمے کی سماعت ہوسکے گی۔