شہری کو حبس بیجا میں رکھنے پر ایس ایچ او تھانہ گڈاپ ودیگر اہلکارریکارڈ سمیت طلب

02 جون ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ جج ملیرنے تھانے میں شہری کو حبس بیجا میں رکھنے پر خلاف ایس ایچ او تھانہ گڈاپ حاجی ثنا اللہ ودیگر اہلکاروں کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا، تھانے میں شہری کو حبس بیجا میں رکھ کرزبردستی گن پوائنٹ پر گولی مارنے کی دھمکی دیکر 30 لاکھ کے چیک لینے اور سادہ اسٹامپ پیپرز پر انگوٹھے لگوانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف پٹیشن شہری انور علی نے وکیل کے توسط سے ڈسٹرکٹ جج ملیر کی عدالت میں داخل کی تھی ۔