فرانس، سوشل میڈیا انفلوینسرز کا ’’جنگل راج ختم‘‘، قید و جرمانے کا قانون منظور

02 جون ، 2023

پیرس (اے ایف پی) فرانس میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا ’جنگل راج ‘ختم ہوگیا اور پارلیمنٹ نے قید اور جرمانے کا قانون منظوکرلیا ہے جس کے تحت خلاف ورزی پر 2سال قید اور 3لاکھ یورو ( 3لاکھ 21ہزار ڈالر) جرمانہ ہوسکتا ہے ۔ مسودہ قانون کے مطابق اس کا مقصد سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جانب سے مصنوعات کی غیر ضروریتشہیر روکنا اور جوئے اور قسمت آزمائی کے کھیلوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنا ہے ، قانون کی منظوری کے بعد سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو روایتی میڈیا کے اشتہاری قوانین کا سامنا کرنے پڑے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو جمعرات کو پارلیمنٹ کی طرف سے منظور نئی قانون سازی کے تحت جیل کی سزا یا بڑے جرمانے کے خطرے کا سامنا ہے جس کا مقصد غیر اعلانیہ اشتہارات اور دھوکہ دہی کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا ہے۔ سوشل میڈیا شخصیات کو روایتی میڈیا کی طرح اشتہاری قوانین کا سامنا کرنا پڑے، یہ بل مارچ سے تمام پارٹی سپورٹ کے ساتھ پارلیمنٹ کے ذریعے اپنا راستہ بنا رہا ہے، جس کا اختتام جمعرات کو سینیٹ کے ووٹ کے ساتھ ہوا۔ حزب اختلاف کی سوشلسٹ پارٹی کے آرتھر ڈیلاپورٹ نے کہاکہ ’جنگل کا قانون‘ ختم ہو گیا ہے۔پارلیمنٹ سےمنظور قانون سازی بنیادی طور پر سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو مجبور کرے گی کہ جب انہیں مصنوعات کی تشہیر ادائیگی کی گئی ہو تو وہ لفظ ’اشتہار‘ یا ’ تجارتی شراکت داری ‘ پوسٹ کریں گے ۔ یہ بل بعض طریقوں کی ترویج کو ممنوع قرار دیتا ہے ، جیسے کاسمیٹک سرجری اور کئی طبی آلات کے فروغ کو ممنوع یا سختی سے کنٹرول کرتا ہے۔