انٹیلی جنٹ ٹرانسپورٹ اور ای کارڈ سسٹم کا کام فوری مکمل کیا جائے، شرجیل میمن

02 جون ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس میں انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ انٹیلی جنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم اور ای کارڈ سسٹم کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ نے پیپلز بس سروس کی ایپلیکیشن کا کام بھی فی الفورمکمل کرنے کی ہدایات دیں اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ سلیم راجپوت، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرجیل انعام میمن نے احکامات جاری کئے کہ پیپلز بس سروس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم فوری طور پر فعال کیا جائے۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ الیکٹرک بسز کے چارجرز کی کمی فوری ختم کی جائے، چارجرز کا بندوبست جلد از جلد کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ چارجرز کا بندوبست کرکے ای وی ون کی بسز جلد از جلد عوام کی سفری سہولیات کے لئے روڈس پر لائی جائیں۔