لاہور ہائیکورٹ بار، 9 مئی پر عدالتی کمیشن بنانے سمیت متعدد قراردادیں منظور

02 جون ، 2023

لاہور (کورٹ رپورٹر) 9مئی کے واقعات میں وکلاء اور عام شہریوں کی پکڑ دھکڑ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا جنرل ہاؤس اجلاس ہوا، بار نے سپریم کورٹ کے پانچ سینئر ججوں پر مشتمل عدالتی کمیشن بنانے، گرفتار خواتین کی فوری رہائی کےحق میں قرار دادیں منظور کرلی گئیں،صدر لاہور ہائیکورٹ بار اشتیاق علی خان نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں میں گرفتار وکلاء اور ان کے رشتہ دار کو فوری طور پر رہا کیا جائے،شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں پکڑنا بند نہ کیا گیا تو تحریک بھی چلے گی اور دمادم مست قلندر بھی ہوگا ، ہم کسی سے خوف زدہ نہیں ہیں، صرف رب سے ڈرتے ہیں ،ججز نوکری نہ کریں بلکہ قانون کی حکمرانی کے مطابق فیصلے کریں،خواتین وکلاء کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،جو ملزم ہیں انہیں پکڑا جائے عوام کو اذیت میں نہ ڈالا جائے۔