عبدالرسول میمن چیئرمین انڈسٹریل ریلیشن کمیشن مقرر

02 جون ، 2023

کراچی (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سندھ ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج عبدالرسول میمن کو آئندہ تین سال کےلیے چیئرمین انڈسٹریل ریلیشن کمیشن کا سربراہ مقرر کردیا ہے تاہم اسعہدے کےلیے ان کی عمر کی حد 68سال ہے اور ان کی 3سالہ مدت تقرری یا حد عمر میں سے جو بھی پہلے پوری ہوگی اس وقت تک وہ اپنے عہدے پر رہیں گے۔ اس سلسلے میں جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان کی تقرری آئی آر اے ایکٹ 2012 کی شق 53(4) اور ضابطہ 3(1) اور (2)کے تحت کی گئی ہے اور یہ تقرری فی الفور نافذالعمل ہوگی۔